پیر 20 مارچ 2023 - 22:17
تشیع کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، علامہ اشتیاق کاظمی

حوزہ/ تحفظ حقوق تشیع ضلعی ورکرز کنونشن گجرات میں منعقد،تحصیل صدورز اور ورکرز کی بھرپور شرکت و خطاب اور سربراہ رابطہ کمیٹی شمالی پنجاب نے کہا کہ صوبائی و جنر ل انتخابات میں قائد ملت جعفریہ کی پالیسی کے مطابق انتخابات میں بھر پور اور نتیجہ خیز کردار ادا کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گجرات/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے زیر اہتمام گجرات میں تحفظ حقوق تشیع کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ، تحصیل صدورز اور ورکرز نے بھر پورشرکت کی ۔پہلی نشست کی صدارت صوبائی آرگنائزر شمالی پنجاب علامہ محمد اصغر یزدانی جبکہ دوسری نشت کی صدارت شیعہ علماءکونسل پاکستان شمالی پنجاب کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی نے کی۔

صدارتی خطاب میں علامہ اشتیاق حسین کاظمی کا کہنا تھاکہ تشیع کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے متنازعہ ترمیمی بل کو فرقہ واریت پھیلانے کی منصوبہ بندی قراردیتے ہوئے کہا قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان کے مطابق ملت جعفریہ اس متازعہ بل کو یکسر مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے صوبائی اور جنرل انتخابات کے حوالے سے کہا اسلامی تحریک پاکستان قائد ملت جعفریہ کی پالیسی کے مطابق انتخابات میں بھر پور اور نتیجہ خیز کردار ادا کرے گی ۔

علامہ محمد اصغر یزدانی نے اپنے خطاب میں کہاہمیں قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصور کے مطابق پاکستان چاہیے،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید الطاف عباس کاظمی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،مولانا محمد زمان حسینی،مولانا مختار نقوی، مولانا حسنین رضا کاظمی ،مولانا غلام عباس،تحصیل صدر کھاریاں سید توقیر عباس اور دیگر مقررین نے بھی کنونشن سے خطاب کیا۔ تحفظ حقوق تشیع ضلعی ورکرز کنونشن کے آخرمیں دعائے وحدت پڑھ کر امت مسلمہ میں اتحادو وحدت اور استحکام پاکستان کے لیے اجتماعی دعا کروائی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .